پرائیویٹ سکولوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

پرائیویٹ سکولوں کی مشکلات میں مزید اضافہ
کیپشن: Private school
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض) پرائیویٹ سکولوں کی مشکلات میں مزید اضافہ، پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن سے قبل کمرشلائزیشن لائسنس لینا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن سے قبل کمرشلائزیشن لائسنس لینا لازمی گا۔ کمرشلائزیشن لائسنس کے لئے سکولوں کو ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن سے این او سی لینا ہوگا۔سکولوں کو رجسٹریشن کے وقت این او سی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروانا ہوگا۔

سکول ایجوکیشن کے مطابق مختلف علاقوں میں بغیر اجازت سکول بنانے سے ٹریفک اور دیگر مسائل بڑھ رہے ہیں، مسائل کے حل کے لئےسکول کی اراضی کو کمرشل کروانا لازمی ہے۔ صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان رضاء الرحمن کا کہنا ہے کہ سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے ٹی ایم اے سے این او سی لینے کی شرط عائد کرنا درست فیصلہ نہیں۔

فیصلہ سے سکولوں کے ٹیکسز میں مزید اضافہ ہوگا،ٹیکسز بڑھنے سے فیسں بڑھیں گی جس کا بوجھ والدین پر پڑے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer