ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی دھماکا؛جاں بحق خاتون کے بچے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

کراچی دھماکا؛جاں بحق خاتون کے بچے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو
کیپشن: Karachi Blast
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کھارادر دھماکے کے بعد فوٹیج منظرعام پر آئی ہے جس میں بیٹا دھماکے میں جاں بحق ہونے والی ماں کو پکار رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ مما اٹھو جلدی اٹھو نا۔

سوشل میڈیا پر کراچی دھماکے کے بعد ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھارادر کپڑا مارکیٹ میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون ثنیہ کا نوعمر بیٹا سڑک پر گری ہوئی اپنی ماں کو دیکھ کر چیخ چیخ اٹھتا رہا کہ مما اٹھو پلیز جلدی اٹھو اس موقع پر وہاں موجود افراد اللہ اکبر بلند کرتے ہوئے سنائی دیئے جبکہ کئی افراد یہ دلخراش منظر کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اور انھوں نے بچے کو دلاسہ دیا۔

ویڈیو میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے بیٹے کی پکار کے باوجود ماں کے نہ اٹھنے پر بیٹا بلک بلک کر رونے لگا۔دوسری جانب کراچی دھماکے میں ہونے والی خاتون کو آہوں سسکیوں کے ساتھ میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے جبکہ مرحومہ کے سوگواران میں 4 بچے اور شوہر شامل ہیں۔