ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ لندن، وزیر اعظم کے وفد کے اخراجات سے متعلق اہم خبر

دورہ لندن، وزیر اعظم کے وفد کے اخراجات سے متعلق اہم خبر
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ لندن میں وفد کے اخراجات سے متعلق وزیرخزانہ نے خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطاسبق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تمام تر غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے اپنے خرچوں پر لندن گئے تھے۔مفتاح اسماعیل نے یہ بھی واضح کیا کہ کچھ لوگ بزنس جبکہ کچھ اکانومی کلاس میں گئے تھے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ وفد صرف اپنے خرچے پر ہی لندن نہیں گیا بلکہ لندن کے ہوٹل میں اپنے خرچے پر ہی ٹھہرا تھا۔

وفاقی وزیر نے ان تمام افواہوں کو پروپیگنڈا قرار دیا جن میں کہا جارہا تھا کہ وفد حکومتی خرچے پر لندن گیا تھا۔اس موقع پر عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس فرح گوگی یا احسن جمیل گجر ہوتا تو ہم بھی شاہانہ خرچے کے تحت لندن کا دورہ کرتے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے وفد کے ہمراہ لندن جانے پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی گئی تھی کہ وفد کے دورہ لندن کے اخراجات آخر کس نے اُٹھائے تھے۔

خیال رہے کہ  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے، ان کے دورہ لندن میں مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما بھی شہباز شریف کے ہمراہ گئے تھے جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق،خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل تھے۔