لاک ڈاؤن میں نرمی، 26 سے زائد صنعتوں کو کھولنے کی اجازت

لاک ڈاؤن میں نرمی، 26 سے زائد صنعتوں کو کھولنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) حکومت پنجاب لاک ڈاؤن میں نرمی کا معاملہ، پنجاب کی 26 سے زائد صنعتوں کو پیر سے کھولنے کی اجازت دیدی گئی، محکمہ صنعت و تجارت لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری سے 26 مزید صنعتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ محکمہ صنعت و تجارت پنجاب نے متعلقہ انڈسٹریز کے لئے ایس اوپیز بھی جاری کردیئے۔ دفاع سے متعلقہ اشیا تیار کرنے والی انڈسٹری کو کام کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ پنجاب بھر میں پاورلومز، فوڈ انڈسٹری، فلاور ملز، پولٹری فیڈ ملز، رائس ملز کو اجازت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائیو اسٹاک سے متعلقہ کاروبار کو بھی اجازت دیدی گئی۔ حفاظتی لباس، ماسک، گلوز تیار کرنے، اسٹوریج، پرنٹنگ، پیکنگ کی اجازت دیدی گئی۔ دودھ اور دودھ سے بننے والی اشیا کی فیکٹریوں کو بھی اجازت دیدی گئی ہے۔ سینی ٹائرز، صابن، ٹشو پیپرز تیار کرنے والے اداروں کو بھی اجازت ہوگی۔

اسی طرح آئل اینڈ گیس پرڈوکشن کمپنیوں، پاک عرب ریفائنری کمپنی، کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو پرڈوکشن، ٹرانسپورٹیشن، اسٹوریج کی اجازت دیدی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریکٹر، تھریشر، ہارویسٹر بنانے والی کمپنیوں بیج، کھاد، زرعی ادویات، جانوروں کے چارے کی دوکانوں کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جن صنعتوں کو کاروبارکی اجازت دی گئی ان کے الائیڈ شعبوں کو کام کی اجازت ہوگی۔ میچ باکس، ایل پی جی آوٹ لٹس، سوڈا ایش انڈسٹری کو بھی اجازت مل گئی۔ موبائل فون بنانے والے کمپنیوں، اینٹوں کے بھٹے، ریت بجری، سیمنٹ، چھتیں تیار کرنے والے کارخانے کل سے کھل جائیں گے اورسائیکل، موٹر سائیکل، کار کے انڈسٹری کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ 

یاد رہےحکومت پنجاب نےلاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے   شاپنگ مالز کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،عوام کی بڑھتی ہوئی بے چینی کے پیش نظروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاپنگ مالز  کھولنے  کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت  نے باہمی مشاورت سےشاپنگ مالز کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ  آٹو موبائل انڈسٹر ی کے پیداواری یونٹس کو بھی اجازت دے دی جائے گی۔پیر سےشاپنگ مالز ،آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی۔