پنجاب پولیس کے جوان تیزی سے کورونا کا شکار ہونے لگے

پنجاب پولیس کے جوان تیزی سے کورونا کا شکار ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:فرنٹ لائنرپولیس افسرواہلکار،جبکہ کورونا کےبڑھتےشکار،،پنجاب پولیس میں دو دنوں میں مزید39 کوروناوائرس کےمریضوں کااضافہ ہوگیا۔


لاہورسمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پولیس افسرو اہلکاروں کی تعداد372ہوگئی ہےجبکہ 286سے زائد مشتبہ ملازمین کوقرنطینہ سنٹرزمیں منتقل کردیا گیا ہے،103پولیس افسر اوراہلکارصحت یاب ہوگئےہیں،269مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،،پنجاب پولیس نے14ہزارسے زائدپولیس ملازمین کےکوروناٹیسٹ اب تک مکمل کیےہیں۔

4ہزار272کےنتائج ابھی آنا باقی ہیں،آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکا کہنا ہےکہ ملازمین کابہترین علاج معالجہ کرایاجارہا،،کوروناکاشکارہونےوالےملازمین کوفی کس25ہزارامداددی جا رہی ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس کا شکار ہوکر ایک پولیس اہلکار پہلے بھی شہید ہوچکے ہیں،پاک فوج کے میجر اصغر بھی قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور جان اپنے رب کے حوالے کردی ،اسی طرح ڈاکٹرز اور طبی عملے کے سینکڑوں افراد شکار ہوچکے ہیں،ڈاکٹر اسامہ ریاض،ڈاکٹر عبدالقادر سومرو،ڈاکٹر فرقان  الٰہی بھی اپنے فرض پر قربان ہوچکے ہیں۔اسی طرح صحافی بھی کورونا وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔
 

یاد رہےکورونا  وائرس سے مزید 5 شہری جاں بحق ہو گئے24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں  کورونا وائرس کے 112 نئے مریض سامنے آگئے۔ لاہور میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6918 ہوگئی۔63 روز کے دوران لاہور میں 93 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے287 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 14201 ہو گئی۔

لاہور میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6918 ہوگئی۔63 روز کے دوران لاہور میں 93 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے287 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 14201 ہو گئی۔  کورونا وائرس سے اب تک کل 245 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 4757 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کل 155247 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور میو ہسپتال میں315 زیرعلاج مریض ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer