شاہد آفریدی کی انوکھی خواہش

شاہد آفریدی کی انوکھی خواہش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کو بہت مس کر رہے ہیں، انہوں نے کرکٹ کا آغاز عمران خان کو دیکھ کر کیا۔بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنے تو انگلش میں ٹام کروز اور اردو میں عامرخان کو رول دینا پسند کریں گے۔

 

ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنے تو انگلش میں ٹام کروز اور اردو میں عامر خان کو رول دینا پسند کریں گے، کرکٹ کو بہت مس کررہے ہیں، پی ایس ایل میں دو میچز فینز کے بغیر کھیلے، کراؤڈ کے بغیر وہ مزہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں، کرکٹ کا آغاز عمران خان کو دیکھ کر کیا، حالانکہ والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ کرکٹ کھیلیں۔ آفریدی نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ بچوں کے لیے اکیڈمی بنائیں جہاں کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی دی جاسکے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کووڈـ19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے سرحدوں کی بندشوں سے ماورا ہوکر بنگلہ دیش کے عوام کی مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال دیا۔بنگلہ دیش کے اسٹار بلے باز اور وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے کووڈـ19 ریلیف فنڈ کی کوششوں کے سلسلے میں اس بلے کو نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جس سے انہوں نے 2013 میں سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش کے لیے پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔

اب پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مشفق الرحیم کے اس بلے کو 20 ہزار ڈالر میں حاصل کرلیا، اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی شاہد آفریدی کے اس قدم کو سراہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ مشفق الرحیم کو ایک خریدار مل گیا۔

آئی سی سی نے تحریر کیا کہ پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے ادارے کی جانب سے بلا خرید کر اچھے مقصد میں شمولیت کرلی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer