روزے داروں پر قدرت مہربان، لاہور میں بارش سے گرمی چھومنتر ہوگئی

روزے داروں پر قدرت مہربان، لاہور میں بارش سے گرمی چھومنتر ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) باغوں کے شہر میں سورج چھٹی پر چلا گیا، صبح ہوتے ہی کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال لیے، ہر سو چھائے کالے بادلوں نے ایسا رنگ ڈالا کہ دن میں رات کا سماں ہوگیا، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے لاہور کا موسم حسین ہوگیا۔

11 واں روزہ لاہوریوں کیلئے بارش کی نوید لے آیا، صبح ہوتے ہی کالی گھنگھور گھٹاؤں نے فضا میں بسیرا کرلیا، کالی آندھی سے دن میں رات کا سماں ہوگیا، بدلتے موسم کی انگڑائی نے گرمی کو مات دے دی اور بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، درجہ حرارت کم ہونے پر روزہ داروں کی جان میں جان آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا 18 کلو فی میٹر گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب58 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer