سٹی42: لاہور میں عید پر اوورلوڈنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ایس ایس پی موٹر وےپولیس نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات میں تبادلہ خیال کیا۔
ایس ایس پی موٹر وے عاطف شہزاد سے ملک ندیم حسین کی قیادت میں پبلک ٹرانسپورٹرز کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹرز نے مسائل پیش سے آگاہ کیا۔ اوورلوڈنگ اور ناجائز چالان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس ایس پی موٹر وے عاطف شہزاد کی ٹرانسپورٹرزکومسائل حل کرنے کی یقین دہانی ہوئے کہا کہ عید پر اوورلوڈنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔قانون پر عملدرآمد مہذب معاشرے کی بنیادی شرط ہے۔
اس موقع پر وفد میں میاں خان بلوچ، ملک ظفر، چوہدری پپو سمیت دیگر ٹرانسپورٹرموجود تھے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App