ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران سے ہزاروں پاکستانیوں کی گوادر اور چاغی کے راستے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

ایران سے ہزاروں پاکستانیوں کی گوادر اور چاغی کے راستے وطن واپسی کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ایران سے ہزاروں پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ایران سے ہزاروں پاکستانی گوادر اور چاغی کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایران سے 28 فروری سے گزشتہ رات تک 5615 پاکستانی شہری گوادر اور چاغی کے راستے وطن واپس پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2117 ایرانی ڈرائیورز سمیت 431 دیگر غیر ملکی شہری بھی ایران سے پاکستان پہنچے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گوادر اور چاغی آنے والے مسافروں کی بہترین انداز میں دیکھ بھال کی اور انہیں منزل تک پہنچانے میں سہولت فراہم کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر مسافروں کی سہولت، حفاظت اور آرام کیلئے مکمل طور پر مستعد ہے۔