ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو  کاعیدالفطر پر بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا بڑا اعلان

صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنا لیسکو کی اولین ترجیح: لیسکو حکام

لیسکو  کاعیدالفطر پر بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے عیدالفطر کے دوران صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس مقصد کے لیے اعلیٰ افسران کو خصوصی ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ کنٹرول روم 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو۔

ذرائع کے مطابق چیف انجینئرز ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ، پی آئی یو ذوالفقار بلوچ، او اینڈ ایم ندیم ملک، ایم ایم فاروق عمر، ٹی ایس نثار سرور اور پی اینڈ ڈی فیصل زکریا عید کے تینوں دن ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ آپریشنز ڈائریکٹر عمران محمود کو کنٹرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

لیسکو نے صارفین کی سہولت اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی کی جائے گی اور شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لیسکو نے بجلی کے ترسیلی نظام اور املاک کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے کروڑوں روپے کے میگا پراجیکٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سےکمپنی اور نیسپاک کے درمیان اس پراجیکٹ پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت نیسپاک لیسکو کو جی آئی ایس میپ فراہم کرے گا جبکہ ڈیجیٹل ریکارڈ کو مکمل کرنے کے لیے لیسکو کو تقریباً 45 کروڑ روپے کی لاگت برداشت کرنی ہوگی۔

نیسپاک اس پراجیکٹ کو دو فیز میں مکمل کرے گا۔ ابتدائی طور پر لیسکو کے ایسٹرن سرکل شالامار اور ننکانہ سرکل کا سروے کیا جائے گا، جس میں ٹرانسفارمرز، میٹرز، بجلی کے پولز سمیت دیگر املاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔