شاہد سپرا: لیسکو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر تھانہ کا کنکشن منقطع کرنے کا نوٹس جتھانے کے دروازے پر چسپاں کر دیا۔ تھانہ کے دروازے پر سجا ہوا ڈس کنکشن نوٹس علاقہ کے لوگوں کے لئے دلچسپی کا سامان بن گیا اور تھانہ ایک تماشا بن گیا۔
تھانہ گرین ٹاؤن لیسکو کا بجلی کے بلوں کی مد میں اٹھارہ لاکھ روپے کا نادہندہ ہے ۔ بجلی کے ہر بل کے ساتھ گزشتہ واجبات کی یاد دہانی کروائی جاتی ہے لیکن تھانہ کے منتظم واجبات ادا کرنے سے مسلسل گریزاں ہیں۔ آخر کار لیسکو کی متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او کی جانب سے وجبات کی وصولی سے معذوری ظاہر کئے جانے پر جوہر ٹاؤن ڈویژن کے ریکوری آفیسر کی طرف سے تھانہ گرین ٹاؤن کو بجلی منقطع کرنے کا حتمی نوٹس بھیجا گیا، مبینہ طور پر تھانے کے اہلکاروں نے یہ نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد لیسکو کے اہلکار نوٹس کو تھانہ گرین ٹاؤن کے دروازے پر چسپاں کر گئے۔
تھانہ گرین ٹاؤن جس کی حدود میں گرین ٹاؤن، باگڑیاں، متصل کالونیاں، ٹاؤن شپ اور مکہ کالونی تک بہت سی مڈل کلاس آبادیاں آتی ہیں، نالے کے کنارے پر واقع ہے جس کے ارد گرد کوئی گھر نہیں ہیں، لیکن تھانے کے گیت پر آویزاں لیسکو نوٹس کو دیکھنے کے لئے علاقہ کے لوگخاص طور سے تھانے کے دروازے تک آ رہے ہیں۔
دروازے پر چسپاں نوٹس کے مطابق تھانہ گرین ٹاؤن انتظامیہ نے انیس ماہ سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے ریکوری آفیسر لیسکو جوہر ٹاؤن ڈویژن حافظ رانا عاکف نے ڈسکنکشن نوٹس جاری کر دیا ہے، واضح رہے کہ ریکوری آفیسر رانا عاکف نوٹس وصول کروانے تھانہ پہنچے تو پولیس عملہ نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا جس پر ریکوری آفیسر حافظ رانا عاکف نے نوٹس تھانہ کے دروازے پر چسپاں کر دیا۔۔۔