سٹی 42 : جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ۔
ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے والے جنوبی افریقہ کے وفد کی قیادت قائم مقام سیکرٹری دفاع کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاک فضائیہ اور جنوبی افریقی فضائیہ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
جنوبی افریقی وفد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی تعریف کی، ساتھ ہی پاک فضائیہ سے جدیدکاری اور آلات کی سروسنگ میں تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تربیتی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔
سورس : آئی ایس پی آر