علی ساہی : پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کےخلاف پولیس بھی آپریشنز میں حصہ لے رہی ہے
ٹیکس نادہندگان کیخلاف لاہور ایکسائز اور پنجاب پولیس کا پہلا مشترکہ آپریشن ہوا، سمسانی، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر ، مصطفی ٹاؤن میں نادہندگان کی 70جائیدادیں سیل کردیں ، پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرزکے ذمہ ٹیکس کی مد میں 25 لاکھ روپے عائد ہیں ، ای ٹی او عدیل امجد، انسپیکٹر رائے عاصم، شاہد اور متعلقہ سٹاف نے کارروائی کی
نادہندہ جائیدادوں کو ٹیکس کی ادائیگی پر ہی کھولنے دیا جائے گا، ای ٹی او عدیل امجد نے کہا ٹیکس چوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App