کاشف اقبال: بورےوالا میں باپ کی مبینہ فائرنگ سے 15 سالہ بیٹی قتل اور بھانجی زخمی ہوگئی۔
مقتولہ کے چچازبیر کا کہنا تھا کہ باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کی، دونوں لڑکیاں پیزا شاپ سے پیزا لینے گئی تھیں، چچا نے الزام لگایا کہ مشتعل باپ نے گھر سے بھاگنے کا الزام لگا کر فائرنگ کر دی،
پولیس نے لاش اور زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔