ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزراء صحت نے بڑا فیصلہ کرلیا

 ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزراء صحت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان: صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نزیر اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا۔ 
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک جلد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بائیو میٹرک کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ اور سٹیک ہولڈرز سے پلین مرتب کرلیے گئے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے تمام ہسپتال اس کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بائیو میٹرک حاضری نافذ کی جائے گی، پروفیسرز کے لیے بھی بائیومیٹرک حاضری لگانا ضروری ہوگا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کے ماتحت تمام ہسپتال کو بھی دوبارہ سے ایک ہی ماڈل کے تحت ری ویمپنگ بھی کی جائے گی، ری ویمپنگ کا اختتام بھی اسی سال کے اخر میں مکمل بھی کرلیا جائے گا۔