کینٹ ڈویژن،پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل

کینٹ ڈویژن،پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)کینٹ ڈویژن میں انسداد پتنگ بازی کے حوالے سے ہائی الرٹ،پتنگ بازی کے کنٹرول کے حوالہ سے تھانہ جات کی سطح پر کاروائیاں تیز کر دی گئیں۔

 ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق پتنگ بازی کے کنٹرول کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر نگرانی کی جارہی ہے،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز انسداد پتنگ بازی ٹیموں کو بار بار چیک اور الرٹ رکھیں، پتنگ بازی کسی صورت نہیں ہونی چاہے، کڑی نظر رکھیں۔

 ایس پی کینٹ نے ہدایت کی ہے کہ سحر و افطار میں انسداد پتنگ بازی کی ٹیمیں اپنے ایریا میں ہاٸی الرٹ رہیں،دوران گشت گاڑیوں پر اعلانات کر کے شہریوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے پتنگ بازی نہ کی جاۓ،عوام الناس پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔دھاتی ڈور، پتنگیں بنانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کیا جاۓ۔