(ویب ڈیسک)رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی احاطہ عدالت میں گاڑی لانے کی درخواست منظور کرلی ،عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں لانے کی اجازت مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے رواں دواں ہیں، عمران خان کے ہمراہ سینئر پارٹی رہنما اور ذاتی سکیورٹی گارڈز بھی ہیں ،پنجاب پولیس کی جیمر گاڑی بھی عمران خان کے قافلے میں پہنچ گئی ،عمران خان کو زمان پارک سے روانگی پر جیمر گاڑی نہیں دی گئی تھی ۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ کے باہر پہنچ گئی ،عمران خان کی پیشی کیلئے پولیس کی اضافی نفری ہائیکورٹ پہنچ گئی ۔