ابھیشک بچن کا بہن شویتا کو ''ہیپی برتھ ڈے'' کہنے کا انوکھا انداز ،سوشل میڈیا پر وائرل

abishak & Shweta Bachchan
کیپشن: abishak & Shweta Bachchan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  بالی وڈ اسٹار ابھیشک بچن نے اپنی بہن شویتا کو ذرا انوکھے اندازمیں ان کی سالگرہ پر شبھ کامنائیں بھیجی ہیں لیکن یہ نیک خواہشات انہوں نے اپنی اور شویتا کی بچپن کی تصاویر کی صورت میں پوسٹ کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابھیشک بچن کی پوسٹ کردہ تصاویر کی ویڈیو انسٹا گرام پر اپ لوڈ کرتے ہی وائرل ہوگئی اور ان کے پرستاروں نے انہیں بہن کو انوکھے انداز میں ہیپی برتھ ڈے کہنے پر خراج تحسین پیش کیا اور بہن بھائی کے رشتے کے پیار کوسراہا ہے۔

یادرہے بگ بی کی فیملی روایات بہت مضبوط ہیں اور ابھی تک سارا خاندان اکٹھا ایک ہی چھت تلے رہتا ہے اور ہر تہوار کو مذہبی جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)