اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ 'ارم شہزادی' نوکری سے فارغ

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ 'ارم شہزادی' نوکری سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ماڈل ٹاؤن موضع تھہ پنجو میں 280 کینال اراضی کو غیر قانونی ٹرانسفر کرنے ، نیب احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تحصیل ماڈل ٹاؤن ارم شہزادی کو نوکری سے برخاست کر دیا۔
  پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی،ڈی جی معظم اقبال سپرا نے کرپشن الزامات ثابت ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ارم شہزادی کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ارم شہزادی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، ریکارڈ میں ردوبدل، نیب ہدایات کی خلاف وزری سمیت دیگر پر پیڈا ایکٹ کے خلاف انکوائری جاری تھی۔

انکوائری کمیٹی نے تحصیل ماڈل ٹاؤن موضع تھے پنچو میں 280 کنال اراضی کو ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی تصدیق دی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے پیش نظر ارم شہزادی کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

اختیارات کا ناجائز اور غیر قانونی طور پر زمین ٹرانسفر کرتے وقت ارم شہزادہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تحصیل ماڈل ٹاؤن کام کر رہی تھی، ارم شہزادی کے خلاف اب بھی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں مزید چار انکوائریاں جاری ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer