پنجاب حکومت کا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے احسن اقدام

پنجاب حکومت کا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)  پنجاب حکومت کا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور مستقل ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام، پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو ختم کر کے سہولت بازار اتھارٹی قائم کردی، اتھارٹی صوبہ بھر میں 400 سے زائد سہولت بازار قائم کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اتھارٹی کے پیٹرن انچیف اور صوبائی وزیر صنعت چیئرپرسن ہوں گے، سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم بھی لگائے جائیں گے، کسان پلیٹ فارم کے ذریعے کاشتکار اپنی اشیاء براہ راست فروخت کرسکیں گے، سہولت بازار اتھارٹی صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کے قیام کو یقینی بنائے گی۔

ذرائع کے مطابق سہولت بازاروں کا دائرہ کار ہر ضلع اور ہر تحصیل تک بڑھایا جائے گا، یہ بازار سال کے 365 دن فنکشنل رہیں گے، اتھارٹی صوبہ بھر میں 400 سے زائد سہولت بازار قائم کرے گی، ان سستے سہولت بازاروں میں آٹا اور دیگراشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب ہوں گی، سستے سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پر ملیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں اورعوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے،عوام کو ریلیف دینے اور پرائس کنٹرول کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer