حکومت نے تاجروں اور صنعتکاروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

حکومت نے تاجروں اور صنعتکاروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 0.75 فیصد کی کمی کردی جسکو تاجروں اور صنعتکاروں نے ناکافی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے شرح سود میں 0.75 فیصد کمی کردی گئی اور اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 13.25 فیصد سے کم کرکے 12.50 فیصد کردی ہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ شرح سود میں کمی سے آئندہ دو ماہ میں مہنگائی میں بھی کمی واقع ہوگی۔

تاجروں اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 0.75 فیصد کی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا حکومت شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لائے تاکہ موجودہ حالات میں لوگوں کا روزگار چلے اور ملکی معیشت ترقی کرے۔

تاجروں اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو عالمی سطح پر معاشی طور پر ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں مزید کمی کرنا ہوگی۔