ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم ایس افسروں کو ایڈیشنل سیکرٹری لگانے کا فیصلہ

 پی ایم ایس افسروں کو ایڈیشنل سیکرٹری لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے ایم پی ڈی ڈی کورس مکمل کرنےوالے پی ایم ایس افسروں کو ایڈیشنل سیکرٹری لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ورکنگ شروع کر دی ہے اور گریڈ 19 کے افسروں کی کمی کو جونیئر افسروں کو اگلے گریڈ میں تعینات کرکے پورا کیا جا رہا ہے، مختلف محکموں میں ایڈیشنل سیکرٹری لگائے جانے والوں میں زاہد منظور، عبدالرؤف، امان اللہ خان، عارف رحیم، صائمہ یونس، زاہدہ منظور اور کاشف منظور شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند دن بعد ان افسروں کا کورس ختم ہو رہا ہے جس کے بعد انہیں مختلف محکموں میں ایڈیشنل سیکرٹری لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer