(عمر اسلم) سجنا سنورنا خواتین کا شوق اور ضرورت بھی ہے، میک اپ کے بغیر خواتین اپنے آپ کو ادھورا سمجھتی ہیں جبکہ مرد حضرات نے میک اپ کے استعمال کو دھوکہ قراردے دیا، مرد ارکان اسمبلی کا میک اپ پردھوکہ ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا جبکہ خواتین اراکین نےاسے ظلم قرار دے دیا۔
صنف نازک سجنے سنورنے کی شوقین اور خوب سے خوب تر نظر آنے کے لیے میک اپ پر لاکھوں روپے خرچ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں، میک اپ کے استعمال سے خواتین حسین و منفرد نظر آنے میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوجاتی ہیں لیکن مرد خواتین کی اس تیاری کو دھوکے کے زمرے میں شامل کرتے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے مرد اراکین میک اپ پر دھوکہ ٹیکس عائد کرنے جبکہ خواتین اراکین اسکی مخالفت میں ڈٹ گئیں۔
پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان کا کہنا ہےکہ مردوں کے سگریٹ پینے پر گناہ ٹیکس لگ سکتا ہے تو خواتین کے زیادہ میک اپ پر دھوکہ ٹیکس کا بل بھی اسمبلی میں لایا جائے گا جبکہ حنا پرویز بٹ نے دھوکہ ٹیکس کی مخالف کر دی۔
خواتین کا کہنا ہےکہ سجنا سنورنا ان کا حق ہے، پہلے ہی میک اپ کا سامان بہت مہنگا ملتا ہے مزید ٹیکس لگا کر ان پر ظلم نہ کیا جائے۔
مرد ارکان اسمبلی کا کہنا ہےکہ میک اپ کو اتنا مہنگا ہونا چاہیے کہ خواتین اسے استعال ہی نہ کرسکیں۔