سات ماہ میں حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا : سردارایاز صادق

سات ماہ میں حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا : سردارایاز صادق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین) این اے 129 کے لیگی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اورکارکنوں کےاعزاز میں ظہرانہ، سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی خصوصی شرکت، سردارایازصادق کہتے ہیں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات اور پروٹوکول نے ناتجربہ کاری اورنااہلی کا پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 129 کےمرکزی سیکرٹریٹ میں لیگی ٹکٹ ہولڈر رانا احسن شرافت نے ظہرانے کا اہتمام کیا، اس موقع پرسابق وزیراعظم نواز شریف کی صحتیابی اوررہائی کے لیے دعا کی گئی، سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نےسٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت کےمعاملے پرحکومتی غفلت عیاں ہے۔

ان کا نوازشریف سے وابستہ رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا، نوازشریف کی صحت پرباتیں کرنے والوں کے لیے بھی دعا گو ہیں کہ اللہ انکوایسا وقت نہ دکھائے، کلثوم نواز سے متعلق بھی ایسی زبان استعمال کی جاتی رہی لیکن بعد میں معذرت کرتے رہے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کوسنجیدہ ہی نہیں لیا گیا، سروسز ہسپتال میں بھی دل کی تکلیف کے باوجود دیگرامراض کے ٹیسٹ کیے جاتے رہے۔

سردارایاز صادق نےکہا کہ سات ماہ میں حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے، جوحکومت قانون سازی تک نہ کرسکے اسکی نالائقی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، پنجاب میں تنخواہیں بڑھانے کے بعد انکی کفایت شعاری کا پول بھی کھل گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کےسربراہوں کے پروٹوکول کو دیکھ کرانکی کفایت شعاری کا پتہ چلتا ہے، موجودہ حکومت ناتجربہ کارہی نہیں بلکہ نااہل بھی ہے، وزیراعظم ملک کے لیے بھی کوئی یوٹرن لے لیں۔

رانا احسن شرافت کے کہا کہ جشن بہاراں کا سلسلہ جاری ہے، اسی مناسبت سےلیگی کارکنوں اور رہنماؤں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا، ن لیگ سیاسی جماعت کے ساتھ ساتھ ایک فیملی بھی ہے۔ تقریب میں شرکاء کی روایتی کھانوں سےتواضع کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer