ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات کا جیل ٹرائل؛سماعت 19 جون تک ملتوی

شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات کا جیل ٹرائل؛سماعت 19 جون تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا
پراسیکیوشن کے گواہوں بیانات پر جرح کیلئے جیل میں پیش ہوئے،ملزموں  کے وکلاء نے پانچ گواہوں سے بیانات پر جرح مکمل کی،کیس میں 50 سے زائد گواہوں کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے
عدالت نے مقدمات میں مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی
نیشنل پارک گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں گواہ پیش ہوئے،گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں گواہ پیش ہوئے،ڈاکٹریاسمین راشدسمیت دیگرزیرحراست رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئیمقدمات کے برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے،ملزموں  کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے
زیر حراست رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید بھی شامل ہیں ،مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے