ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ نو مئی تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات کا جیل ٹرائل؛3 کیسز کی سماعت21 جون تک ملتوی

سانحہ نو مئی تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات کا جیل ٹرائل؛3 کیسز کی سماعت21 جون تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جمال الدین : سانحہ نو مئی تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا،تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 3 مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت 21 جون تک ملتوی کی گئی جبکہ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی 
پراسیکیوشن کے پانچ گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی،تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی،مغلپورہ کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں گواہوں  نے بیانات ریکارڈ کرائے،جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں گواہان نے بیانات ریکارڈ کرائے
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نےکوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی
جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی،مقدمات کے برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے،شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں  کی حاضری مکمل کی گئی،ملزموں کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے،مقدمات کے برضمانت ملزموں میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجہ شامل تھے ، مقدمات کے برضمانت ملزموں میں خدیجہ شاہ، روبینہ جمیل سمیت دیگر شامل ہیں ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں  کو نو مئی کوبغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے