سٹی 42: پی آئی اے لاہور سے پیرس کا پانچ سال بعد فلائٹ آپریشن کل دوبارہ شروع کریگی
لاہور سے پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز میں 300 سے زائد مسافر سوارہونگے، پی آئی کی پرواز 733کل دن 12بجے لاہور ایئرپورٹ سے پیرس کے لیے روانہ ہو گی،پی آئی اے افسر بھی لاہور سے پیرس پہلی پرواز میں روانہ ہوں گے،
پی آئی اےکی لاہور سے پیرس کی پرواز پانچ سال قبل بند کی گئی تھی،پیرس کے مسافروں کودوسری ایئر لائن سے مہنگے داموں ٹکٹ خرید کر سفر کرنا پڑرہا تھا،قومی ایئرلائن کی لاہور سے پیرس ہفتہ وار ایک پروازاڑان بھرےگی
پرواز کا دو طرفہ کرایہ تین سے ساڑھے تین لاکھ روپے تک وصول کیا جائے گا