احمد منصور: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا امریکہ کا سرکاری دورہ, فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واشنگٹن میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات.
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا اوورسیز پاکستانیوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا،اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے آرمی چیف سے ملاقات کی.
اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا،معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پر اظہارِ فخر، آرمی چیف کا اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر اظہارِ تحسین،ترسیلات، سرمایہ کاری اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر شکریہ اداکیا.
اوورسیز پاکستانیوں نے تجاویز اور تجربات فیلڈ مارشل کے ساتھ شیئر کیے،فیلڈ مارشل نے تعاون اور روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا،مل کر محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔