ویب ڈیسک: اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں واقع ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں براہِ راست نشریات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں۔
یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اینکر براہ راست نشریات میں اسرائیل پر تنقید کر رہی تھیں۔ اچانک دھماکا ہوا تاہم خاتون اینکر بالکل نہیں گھبرائیں اور اسٹوڈیو سے نکل گئیں۔
The Israeli regime attacks Iran’s national TV.
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) June 16, 2025
Brave Iranian presenter keeps composed as the studio comes under Israeli attack. pic.twitter.com/XM7QCz775D
اس حملے کے چند منٹ تک نشریات معطل رہی لیکن پھر نشریات بحال کردی گئیں اور خاتون اینکر سے وہیں سلسلہ شروع کیا جہاں سے منقطع ہوا تھا۔
خاتون نے ایک بار پھر تازہ ترین اپ ڈیٹس دیں اور اسرائیل کے گھناؤنے جنگی جرائم کو سرکاری چینل پر آشکار کرنا جاری رکھنا۔

خاتون نیوز اینکر کے اس دلیرانہ اقدام پر انھیں سوشل میڈیا پر کافی سراہا اور فرض کی ادائیگی میں کسی بھی خطرے کا بہادری سے سامنا کرنے پر حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔