ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ، 6 خواتین کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جناح ہاؤس حملہ، 6 خواتین کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جناح پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 6 خواتین کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی اور ایک خاتون کارکن ثناء آصف کو شناخت نہ ہونے پر مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دیگر  پانچ خواتین کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ان خواتین میں شاہین ریاض، روبی نیازی، رضیہ سلطان، نورین بٹ اور سمیرا کامران شامل ہیں۔خیال رہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔