ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان لڑکے پر تشدد، سرمونڈ کردرخت سے باندھ دیا

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مودی کا ہندوستان مسلمانوں کیلئے غیر محفوظ ہوگیا، انتہا پسندوں کی مسلمان لڑکے پر بری طرح تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یو پی کے ضلع بلند شہر میں ہندو انتہا پسندوں  نے ساحل نامی مسلمان کا سر مونڈ کر اسے درخت سے باندھ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہا پسند لڑکے ساحل نامی لڑکے کو  جے شری رام کہنے پر مجبور کرتے رہے۔

مودی کا ہندوستان مسلمانوں اور اقلیتوں کے لئے انتہائی غیر محفوظ ہو چکا ہے، جہاں آئے دن ایسے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں جن میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا رہنا محال ہو چکا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer