پویس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، اعلیٰ افسران تبدیل

Police DIG transfers
کیپشن: DIG transfers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:حکومت پنجاب نے 14ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔افسران کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق محمد وقاص نذیر ڈی آئی جی آپریشن پنجاب تعینات،ڈی آئی جی وی آئی پی سکیورٹی منیر احمد شیخ کو او ایس ڈی بنادیا گیا،فیصل علی راجہ ڈی آئی جی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ،کاشف مشتاق کانجو ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ تعینات اور ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنےکا حکم دیا گیا۔
ڈاکٹر معین مسعود ڈی آئی جی لاجسٹک،مقصود الحسن کوڈی آئی جی کرائم،اقبال ڈارا کمانڈنٹ پولیس انٹیلی جنس سکو ل،محمد احسن یونس ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی،سرفراز احمد فلکی کو ڈی آئی جی پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں آغا محمد یوسف کو ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی،محمد طارق رستم چوہان ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو،ڈی آئی جی ایلیٹ سید محمد امین کواو ایس ڈی اور مرزا فاران بیگ کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس تعینات کردیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer