ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا لاہور سے انوکھا مذاق

Lahore-PTI
کیپشن: Lahore-PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) بناؤ سنگھار میں لاہور " تونسہ شریف" سے بھی پیچھے رہ گیا، حکومت کا "شہر لاہور '' کو خوبصورت بنانے کیلئے انوکھا مذاق، لاہور کو خوبصورت بنانے کیلئے صرف 50 لاکھ روپے ملیں گے۔

ایک طرف تو حکومت پنجاب کا دعویٰ ہے کہ لاہور کو نئے مالی سال کے بجٹ میں 28 ارب روپے دیئے جارہے ہیں لیکن دوسری جانب لاہور کو عالمی معیار کے مطابق خوبصورت بنانے کیلئے آئندہ بجٹ میں دلکش لاہور کے نام پر پروگرام کیلئے صرف 50 لاکھ روپے ملیں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق دلکش لاہور کے نام سے بجٹ میں پروگرام شامل مگر فنڈ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔

 محکمہ بلدیات نے لاہور کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے 50 کروڑ کا تخمینہ لگایا تھا لیکن نئے بجٹ میں صرف 50 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ تونسہ شریف پر ابتک خوبصورتی کیلئے 50 کروڑ روپے خرچ بھی کیے جاچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer