(مانیٹرنگ ڈیسک ) یوکرین کے شہر اوڈیسا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ڈولفن نے 6 سالہ بچے کا ہاتھ چبا لیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تالاب کے قریب کھڑے بچے نے جیسے ہی پانی میں ہاتھ ڈالا، ڈولفن نے حملہ کردیا اور معصوم بچے کا ہاتھ چبا ڈالا اور فوراً ہی تالاب میں واپس چلی گئی، بچے نے درد سے چلانا شروع کردیا، جس کے بعد بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے ہاتھ پر ٹانکے آئے ہیں۔
کچھ روز قبل امریکہ میں وہیل مچھلی نے غوطہ خور کو سالم نگل لیا تھا تاہم خوش قسمت شہری زندہ بچنے میں کامیاب ہو گیا۔غوطہ خور نے بتایا کہ وہ 20 سکینڈ تک مچھلی کے منہ میں رہا ہے، پھر اچانک وہیل مچھلی سطح پر آگئی اور اس نے اپنے سر کو جھٹکے دیئے او رمجھے باہر پھینک دیا۔
یاد رہے کہ دنیا بھر کے تمام سمندروں میں ڈولفنز پائی جاتی ہیں، ڈولفنز کی بعض اقسام جنوبی ایشیا اور جنوبی امریکا کے دریاؤں کے میٹھے پانیوں میں رہتی ہیں، ڈالفنز کی سب سے بڑی قسم (اوکرا) 30 فٹ سے بھی زیادہ لمبی ہو سکتی ہے جبکہ سب سے چھوٹی، ہیکٹرز ڈولفن، صرف ساڑھے چار فٹ لمبی ہوتی ہے۔
ڈولفنز اپنی ذہانت، غول میں رہنے کی فطرت اور بازی گری کی صلاحیتوں کی وجہ سے جانی مانی ہیں۔ ذہین ہونے کی بنا پر ڈولفنز کو فوجی مشقوں اور تھراپی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کرتب دکھانے کے مقصد کے تحت انہیں قید رکھا اور سدھایا جاتا ہے۔