ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اضافے کا اثر عوام پر فوری منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، 20 جولائی کو دوبارہ قیمتوں میں ردوبدل ہو گا ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 310.71 روپے سے بڑھ کر 316.15 روپے مقرر  ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل 31 روپے 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد اب 323.30 روپے سے بڑھ کر 354.35 روپے لیٹر کردیا گیا ہے۔ 

وزارت پیٹرولیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ تین دنوں کیلئے قیمتیں تبدیل کی گئی ہیں، 20 جولائی کو دوبارہ قیمتوں میں ردوبدل ہو گا ۔ 

دوسری جانب آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے پر سخت رد عمل اپناتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں کی روزانہ تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔  

  آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نےفیصلہ واپس نہ لینے پر ہڑتال کی کال کا اعلان کر دیا۔