(احتشام کیانی) متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں 24 جولائی کوسماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔
سپریم کورٹ نے 12 مئی کے آرڈر میں دو ہفتے میں سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں چار جون کے لیے کیس مقرر ہوا تھا لیکن کاز لسٹ منسوخ ہو گئی تھی۔
سپریم کورٹ میں بھی 21 جولائی کے لئے سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔