ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، احتجاج کی دھمکی

لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، احتجاج کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ وحدت کالونی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بجلی کی طویل بندش پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بار بار بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے نہ صرف نیند متاثر ہو رہی ہے بلکہ روزمرہ زندگی بھی بری طرح درہم برہم ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق مسلسل لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے، جس سے گھریلو امور انجام دینا مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی کہ بھاری بھرکم بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود انہیں بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ لیسکو بجلی چوری کی روک تھام میں مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ اس کا بوجھ قانون کی پابندی کرنے والے صارفین پر ڈالا جا رہا ہے، جو سراسر ناانصافی ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، بصورت دیگر وہ احتجاجاً سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔