سٹی42:جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایک افسوسناک بس حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت لیما سے تقریباً 800 کلومیٹر شمال میں واقع علاقے سان جوآن میں پیش آیا، جہاں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 19 افراد سوار تھے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔