ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کارڈیولوجی میں 11 ماہ کے بچے کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام،خاتون گرفتار

پنجاب کارڈیولوجی میں 11 ماہ کے بچے کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام،خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) میں 11 ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو موقع سے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق شبیر نامی شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ طبی معائنے کے لیے پنجاب کارڈیولوجی آیا تھا۔ اسی دوران ملزمہ طیبہ اپنی چھوٹی بہن جنت کے ساتھ مبینہ طور پر 11 ماہ کے بچے کی ریکی کرتی رہی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے بہانے سے بچے کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث اس کی مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او شادمان کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔