ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پاکستان میں بارشوں سے  54 اموات؛ این ڈی ایم اے کا انکشاف انٹرنیشنل نیوز بن گیا

NDMA, National Disaster Management Authority, Pakistan monsoon, deadly monsoon , cloud burst
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں 54 افراد بارشوں سے ہلاک ہو گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی اس انکشاف کو لے کر انٹرنیشنل نیوز آؤٹ لیٹس میں پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر اموات  کی خبریں شائع ہونے لگی ہیں۔ اس سے پہلے آج 17 جولائی کو ہی صبح کے وقت  پی ڈی ایم اے نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں بارشوں سے چوبیس گھنٹے کے دوران 290 افراد زخمی,63جاں بحق  ہو گئے۔

 این ڈی ایم اے کے  انکشاف کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 227 افراد زخمی بھی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی گنتی کے مطابق  26  جون سے اب تک  ملک بھر میں بارش سے متعلق حادثات میں 178 افراد  مر چکے ہیں  جن میں 85 بچے  ہیں جبکہ  491 افراد زخمی ہوئے۔اکثر  اموات مکانات گرنےاور کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں۔

چوبیس گھنٹے میں چکوال کلاؤڈ برسٹ اور راولپنڈی کا اربن سیلاب؛ اموات کتنی ہوئیں؟؟

 راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل بدھ کی رات سے ہونے والی بارش کے دوران اسلام آباد کے نالوں سے قریب بعض نشیبی علاقوں اور راولپنڈی کے بعض نشیبی علاقوں میں نالوں کے پانی سے سینکڑوں مکانات میں کئی کئی فٹ پانی بھر گیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیے گئے  اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

جڑواں شہروں کے نِک نیم سے موسوم راولپنڈی اور اسلام آباد  میں کل رات سے اب تک 250 ملی میٹر سے زائد بارش  ہوئی  جس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، راولپنڈی کے  شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

لیکن راولپنڈی میں بارش سے متعلق حادثات میں کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی نہ ہی اسلام آباد میں بارش سے متعلق حادثات میں کوئی موت بدھ کی شام سے اب تک رپورٹ ہوئی۔

 چکوال میں دو اموات

چکوال میں صرف ایک گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے ہوئی بے تحاشا بارش کے سبب ایک چھوٹا ڈیم ٹوٹ گیا، کئی دیہات  مین پانی بھر گیا تاہم حادثہ صرف ایک رپورٹ ہوا؛  گاؤں کھیوال میں ایک مکان کی چھت گری اس حادثہ میں ایک بچہ اور مرد مر گئے، بچے کی ماں اور بہن زخمی ہوئیں۔