ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب، مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین سےحلف لینےکا امکان

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب، مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین سےحلف لینےکا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر  خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے صوبائی اسمبلی کا  اجلاس 20 جولائی کو بلانےکی سمری  پر دستخط کردیے  ہیں۔

ترجمان گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق  وزیراعلیٰ  نے گورنر کو سمری بھیجی تھی، سمری میں اسمبلی اجلاس20 جولائی کوبلانےکی سفارش کی گئی تھی،گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی  کا اجلاس 20 جولائی صبح 9 بجےطلب کرلیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی اجلاس 20 جولائی کو بلانےکی سمری پردستخط کرتے ہوئے سمری گورنرخیبرپختونخوا کو بھیجی تھی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین سے حلف لینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی حکومت اور اپوزیشن نے  بلامقابلہ  سینیٹ انتخابات پر اتفاق کرلیا ہے۔خیبر پختونخوا  اسمبلی میں  اپوزيشن لیڈر عباد اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا  ہےکہ  حکومت کو 6 اور  اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی، حکومت نے ہمارے فارمولے سےاتفاق کرلیا ہے، کچھ ایشوز  تھے وہ بھی دور ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز  وزیراعلیٰ کےمشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے مطابق اجلاس میں  وزیراعلیٰ کو اسمبلی اجلاس بلانے اور دیگر متعلقہ امور پر مشورے دیےگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا گیا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے لیکن کورم پورا نہ ہونے دیں، کورم کی نشاندہی  پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ ملتوی کیا جائے، اجلاس ملتوی ہونے سے مخصوص نشستوں  پر منتخب اراکین حلف نہیں اٹھا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا گیا کہ  قانونی پیچیدگیوں سے بچنےکے لیے اسپیکر کی زیرصدارت  اجلاس  منعقد کیا جائے، اسمبلی کا اجلاس حکومت نہیں بلائےگی تو چیف جسٹس کسی اورکو نامزدکرلیں گے۔