ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک آرمی کا ملک بھر میں فضائی ریسکیو آپریشن جاری ،درجنوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

پاک آرمی کا ملک بھر میں فضائی ریسکیو آپریشن جاری ،درجنوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

سٹی 42: پاک آرمی  نے  سیلابی صورتحال میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر فضائی ریسکیو آپریشنز جاری رکھا ہوا ہے 

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ردعمل کے تحت متعدد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیے ، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے دشوار گزار علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دیں

 گاؤں چکری راجن  میں تین افراد کو ریسکیو کیا گیا،چکوال اور خانپور میں فضائی ریسکیو آپریشن کے ذریعے 27 افراد کو ریسکیو کیا گیا،چک مونجو کے علاقے میں ریسکیو آپریشن کے دوران 10 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا  گیا،ڈھوک بھدر کے علاقے میں ایک اور کامیاب آپریشن میں 31 متاثرین کو نکالا گیا

داراپور میں فضائی ریسکیو مشنز میں 38 شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا،متاثرین کو لائیو جیکٹس اور فوری امداد کی فراہمی بھی کی جا رہی ہیں ،آرمی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مقامی انتظامیہ بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے،پاک فوج اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے