ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: موسمی حالات کے پیش نظر ایک دن کی چھٹی کا اعلان

راولپنڈی: موسمی حالات کے پیش نظر ایک دن کی چھٹی کا اعلان

ویب ڈیسک: موسمیاتی حالات کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے.

 ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔

یاد رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اورپانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 20 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 19 فٹ ہو گئی جبکہ دریائے سواں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے پل زیر آب آ گیا۔

نالہ لئی کے اطراف میں خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے جبکہ ریسکیو ، واسا، سول ڈیفنس سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نالہ لئی، کٹاریاں اور گوالمنڈی میں انخلا کی وارننگ جاری کر دی گئی ہیں، پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی آبادی کو خطرہ ہے، شہری احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ایم ڈی واسا نے ٹرپل ون بریگیڈ سے بھی رابطہ کیا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے بھی گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر جہلم میں رات سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے فوج سے مدد طلب ک رلی ہے۔