سٹی42: مرگلہ ہِلز کے کیچمنٹ ایریا اور پوٹھوار کے کئی دوسرے علاقوں میں مسلسل بارش نے آئسکو کا بجلی کی فراہمی کا نظام ٹھپ کر دیا۔ کچھ علاقوں میں بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر پانی مین بہہ گئے، کچھ علاقوں میں پبلک سیفٹی اور سسٹم کو نقصان سے بچانے کے لئے بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند کرنا پڑ گئی۔
جہلم اور راولپنڈی کے 49 ہزار سے زائد گھرانے بارشوں سے کے بارث بجلی کی فراہمی بند ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔
بعض علاقوں میں بارش کے پانی سے ٹرانسفارمر اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔
کل سے جاری بارش کے دوران آئسکو کے 47 ہائی والٹیج پولز تباہ ہو ئے۔
7 ایل ٹی کے کھمبے بھی بارش کے پانی سے گر گئے یا بری طرح متاثر ہوئے۔
چکوال میں پانچ فیڈر بند
چکوال کے پانچ فیڈرز بارش سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، پبلک سیفٹی کے لئے ان فیڈرز کی بجلی بند ہے۔
تلاگنگ، ڈھڈیال، پنڈ دادن خان میں بھی بجلی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
جہلم میں بارش نے تباہی مچا دی ،ڈومیلی، سنگوئی ک اور کئی دوسرے علاقوں میں مسلسل بارش سے بجلی کا نظام بیٹھ گیا۔
راولپنڈی میں سہام، کمال آباد ، کینٹ اور شہر کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہے۔
آیسکو کے حکام نے بتایا ہے کہ پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلابی پانی کے ریلے اور مسلسل بارش سے نقصانات کی مکمل تفصیلات جمع کرنے میں بھی وقت لگ رہا ہے۔