ویب ڈیسک : بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کےلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سری لنکا کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جس کی قیادت لٹن کمار داس کریں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کے تینوں میچز شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔