ویب ڈیسک :بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم "بیٹل آف گلوان" کو اب تک کی سب سے مشکل فلم قرار دے دیا۔نوجوان نظرآنے کی کوشش کرنے والے بالی ووڈ کے ہیروسلمان خان نے عمر کے ہاتھوں ہار مان لی
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے انکشاف کیا کہ فلم کے لیے انہیں شدید تربیت، دوڑ، مارشل آرٹس اور سرد موسم میں شوٹنگ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ ان کی فلمی زندگی کا سب سے مشکل کردار ہے،ان کا کہنا تھا،جسمانی طور پر یہ فلم بہت demanding ہے، ہر دن کے ساتھ یہ مزید مشکل ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ لداخ کے بلند و بالا اور ٹھنڈے علاقوں میں کی جائے گی، جہاں 20 دن شوٹنگ اور 7 سے 8 دن ٹھنڈے پانی میں کام کرنا ہوگا اور اس کیلئے انہیں اپنی فٹنس کا بھی بہت خیال کرنا پڑے گا۔
سلمان خان نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ فلم کا ریلیز شیڈول جنوری 2026 کے لیے رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سلمان خان اب 59 برس کے ہوچکے ہیں