ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی کے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے ملازم کو زخمی کردیا

بشریٰ بی بی کے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے ملازم کو زخمی کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بشریٰ بی بی اور ان کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فائرنگ کرکے اپنے ملازم کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیی مانیکا نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) پاکپتن جاوید اقبال کے مطابق  ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن نے بتایا کہ ملزم موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم علی بہادر زخمی ہوا جسے طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقال کیا گیا اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Ansa Awais

Content Writer