ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ؛ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ؛ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ،محکمہ داخلہ  نے نوٹیفکیشن جاری کردیا. 
ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی لگادی ، عوامی مقامات پربارش کےجمع شدہ پانی میں نہانےپردفعہ144نافذ کردی گئی ، ڈیموں، دریاؤں، نہروں، جھیلوں و ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی پرپابندی ہے . 
دفعہ144کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہوگا،پابندی موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے لگائی گئی،بارشوں میں نشیبی علاقوں،گلیوں،کھلی جگہوں پربارشی پانی کےجمع ہونےمیں خاطرہ خواہ اضافہ ہوا،پنجاب بھر کے ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ان دنوں پانی کی سطح بلند ہے
ایسی صورتحال میں تیراکی اور کشتی رانی انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک ہے،عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بھرپور تشہیر کی ہدایت کی گئی.