فاران یامین:اندرون اکبری گیٹ میں بوسیدہ عمارت کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خستہ حال عمارت کی چھت محلہ خرادیہ میں گری، عمارت کے ملبہ تلے بزرگ خاتون، بچہ اور نوجوان دب گیا، ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالوں میں 60سالہ ثمینہ ،35سالہ حسن اور 5سالہ رجب شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو نے 12 گھنٹہ کی کوشش کے بعد تمام افراد کو ملبہ تلے سے نکالا۔گھرکا سربراہ ذوالفقار اور بیٹی ارم حادثے سے کچھ لمحہ پہلے گھر سے کام کےسلسلہ میں نکلے تھے۔
ملبہ تلے دب کر مرنے والوں میں ذولفقار کی بیوی، بیٹا اور اس کا نواسا شامل ہیں۔
تنگ گلیوں ،لٹکتی بجلی تاروں کی وجہ سے ریسکیو آپریشنز میں مشکلات کا سامنا رہا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App