(ویب ڈیسک)پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے مزید 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، پی پی 202 اور پی پی 83 سے تحریک انصاف کے امیدوار قرار پائے۔
ساہیوال کے حلقے پی پی 202 کے تمام 176 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار محمد غلام سرور نے میدان مار لیاہے، تحریک انصاف کے محمد غلام سرور نے 62 ہزار230 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے نعمان احمد لنگڑیال نے 59 ہزار820 ووٹ حاصل کئے ۔
خوشاب کے حلقے پی پی 83 کے تمام 215 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک حسن اسلم خان 48475 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے، آزاد امیدوار آصف بھا نے 41752 ووٹ حاصل کئے ۔ن لیگ کے امیر حیدر 29050 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 158 سے پاکستان تحریک انصاف کے اکرم عثمان نے 37463 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، ن لیگ کے امیدوار رانا احسن شرافت 13906 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔